Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
دبئیمتحدہ عرب امارات

دبئی جانے والوں کے لئے قرنطینہ اور اپروول کی نئی شرائط

بغیر کویڈ19 ٹیسٹ اور اپرول کے دوبئی میں داخلہ ممکن نہیں قرنطینیہ لازمی قرار

دبئی (گلف انسائڈ اردو) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لئے  احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، جس کے مطابق  کوڈ 19 منفی ٹیسٹ اور (جی ڈی آر ایف اے) یا (آئی سی اے) کی منظوری کے بغیر دبئی میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے ، جبکہ خود کو قرنطینہ میں رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

دبئی میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو (آئی سی اے) یا (جی ڈی آر ایف اے) سے اپپروول لینا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی کسی بھی ریاست کا رہائشی ویزا رکھنے والے افراد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے متحدہ عرب امارت میں داخل ہوسکتے ہیں ، لیکن انہیں (آئی سی اے) کی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ منظوری حاصل کرنے کے بعد ، انھیں اپنا کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کروانا ہوگا جسکے بعد وہ لوگ ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ فی الحال ، آپ امارات ایئر لائنز ، فلائی دبئی یا کسی دوسری ایئر لائن کے لئے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پروازیں شروع کردی ہوں۔

دبئی ایئرپورٹ کے راستے متحدہ عرب امارت میں داخل ہونے والوں کے لئے  (آئی سی اے) اور (جی ڈی آر ایف اے) دونوں کی منظوری قابل قبول ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان دونوں محکموں میں سے کسی ایک سے منظوری حاصل ہوجائے تو آپکو  دوسرے محکمہ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

دبئی کے رہائشی ویزا رکھنے والے (جی ڈی آر ایف اے) سے منظوری حاصل کرنے کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے دبئی جاسکتے ہیں۔
دبئی کے محکمہ صحت کے مطابق ، تمام مسافروں کے پاس کوویڈ 19 کی منفی رپورٹ  ہونی چاہئے جو پرواز سے زیادہ سے زائدہ 96 گھنٹے پورنی ہو۔ دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر صورتحال کے پیش نظر پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

دبئی کے تمام رہائشی ویزا رکھنے والوں کو دبئی ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ کے مطابق ، 12 ممالک کے مسافروں کو پرواز سے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانا ہوگا جو 96 گھنٹے تک قابل قبول ہوگا ۔

دبئی کے رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا ، جو اب بھی مفت میں کیا جارہاہے۔

دبئی آنے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلریشن فارم پر دستخط کرنے اور کوویڈ 19 ڈی ایکس بی سمارٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے متعلقہ حکام کو مطلع کرنا ہوگا۔

دبئی پہنچنے والے مسافروں کو خود کو قرنطین میں رکھنا ہوگا جب تک کہ ان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی نہیں آجاتی، جبکہ سیاحتی ویزا پر دبئی آنے والوں کے پاس کوووڈ – 19 کا منفی سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے اورجسکے بعد سیاحوں کو آزادی سے دبئی میں گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی.

 

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button