
شیخ محمد بن راشد نے عید الاضحی سے قبل 203 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا
دبئی (گلف انسائیڈ اردو) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عید الاضحی سے قبل دبئی میں قید 203 قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خیر سگالی مہم کے طور پر 203 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں سے بیشتر وہ ہیں جو جرمانے کی عدم ادائیگی کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور عید سے قبل انہیں رہا کردیا جائے گا۔
دبئی کے اٹارنی جنرل کے مطابق دبئی پراسیکیوٹر کے دفتر نے قیدیوں کی رہائی کے لئے دبئی پولیس سے رجوع کیا ہے اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر قیدیوں کی رہائی جلد ممکن ہوگی۔
دبئی کے اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم چاہتے ہیں کہ رہا ہونے والے افراد نئی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے کنبہ کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کریں۔