
شارجہمتحدہ عرب امارات
عید الاضحی کے موقع پر شارجہ ، پولیس کی 180 گاڑیاں نگرانی کے لئے تعینات کی جائیں گی
پولیس کی گاڑیاں زیادہ ہجوم والے مقامات کی نگرانی کریں گی
شارجہ (گلف انسائڈ اردو) شارجہ میں عید الاضحی کے موقع پر 180 پولیس گاڑیاں نگرانی کے لئے تعینات کی جاینگی جو عید کے موقع پر زیادہ ہجوم والے مقامات کی نگرانی کرینگی۔
شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر اینڈ چیف عبداللہ مبارک بن عامر کے مطابق رہائشی مقامات پر ریزیڈنشل پولیس تعینات ہوگی جبکہ ساحلوں کی نگرانی کے لئے میریٹائم ریسکیو پیٹرول ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض انجام ڈینگی۔
شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ پولیس کی ٹیمیں کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں اول دستے کا کردار ادا کرینگی اور کویڈ 19 کے لئے واضخ کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کریگی ۔