Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
شارجہمتحدہ عرب امارات

شارجہ: ساحل سمندر پر تیراکی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی

نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے لاپتا ہوا تھا لاش ١٠ گھنٹے بعد ملی

شارجہ (گلف انسائڈ اردو) تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام شارجہ کے کالبا بیچ پر تیراکی کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا۔ پولیس نے امدادی کارروائی شروع کی جو 10 گھنٹے تک جاری رہی۔ دس گھنٹے بعد، نوجوان کی لاش کالبا کے ساحل کے قریب سے ملی۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، انہیں اتوار کی شام 6 بج کر 20منٹ پر آپریشن روم میں ایک نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ہنگامی کال موصول ہوئی۔ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوب گیا ہے۔

تاہم ، ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ، پولیس نے ریسکیو مشن ، کوسٹ گارڈ اور ایئر ونگ کے اشتراک سے ایک بڑا آپریشن شروع کیا ، جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔ دس گھنٹے بعد ، اس نوجوان کی لاش کالبا بیچ کے قریب سے ملی ، جس کو ایئر ونگ کی مدد سے کالبا اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایسٹرن ریجن پولیس کے ڈائریکٹر کرنل الکائی الحمودی نے ساحل سمندر پر تیراکی کے لئے جانے والے لوگوں کو سمندر میں طغیانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی تاکید کی۔

انہوں نے  مزید کہا کہ گرمی کے موسم میں سمندر میں شدید طغیانی ہوتی ہے۔ تاہم ، ہم نے ایسے کسی بھی حادثات سے نمٹنے کے لئے کوسٹ گارڈ کے اضافی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ ہم نے ایسے مقامات پر سائن بورڈ لگائے ہیں جہاں لہریں کے شدید ہونے کا خطرہ ہوتا ہے. لیکن کئی اسے لوگ جو ساحل سمندر پر جاتے ہیں وہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں۔

الکائی الحمودی نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے آج سے ایک آگاہی مہم چلائی جاۓ گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button