
راس الخیمہ: شیخ سعود بن ساکر القاسمی نے عیدالاضحی سے قبل 110 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا
راس الخیمہ (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر اور راس الخیمہ کے حاکم، شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی نے راس الخیمہ کی جیلوں میں قید 110 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ یہ اعلان عید الاضحی کی مناسبت سے کیا گیا.
#حاكم_رأس_الخيمة يأمر بالإفراج عن 110 من نزلاء المؤسسة العقابية والإصلاحية بمناسبة #عيد_الأضحى#وام https://t.co/MIjGJKnMQ9
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 26, 2020
ان قیدیوں کی معافی شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی کی خواہشات میں سے ایک ہے جس کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا ایک اور موقع دیا جانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی تکالیف کا مداوا کر سکیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام حکمران عید الاضحی کے اس موقع پر ایسے کئی مجرموں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جن کا سزا کے دوران طرز عمل اچھا رہا ہو.