Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ٹیکنالوجی
ٹرینڈنگ

پاکستان میں آن لائن گیم ‘پب جی’ کو فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد (گلف انسائڈ اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ‘پب جی’ آن لائن گیم پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیا اور آن لائن گیم پب جی کو فوری طور دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے.

اسلام ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے جمعے کو ‘پب جی’ گیم پر پابندی کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آن لائن گیم ‘پب جی’ پر پابندی کا کوئی جواز نہیں  بنتا اس لیے فوری طور پر اسے دوبارہ کھولا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ‘پب جی’ پر پابندی عائد کی تھی۔

پی ٹی اے نے اپنے مؤقف میں بتایا تھا کہ شہریوں کی شکایت کے بعد ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائدکی گئی تھی۔ جب کے دوسری جانب پب جی گیم انتظامیہ نے پی ٹی اے کے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

پاکستان میں آن لائن گیم پر پابندی کے بعد گیم کھیلنے والے صارفین نے پی ٹی اے کے پابندی کے اس فیصلے پر شدید  غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید دیکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button