
دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر یکم اگست سے29 ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی
اس سے قبل دبئی ائیر پورٹ پر آنے والے تمام ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی تھا
دبئی (گلف انسائڈ اردو ) دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 29 ممالک کے لئے یکم اگست سے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیاگیا ہے یاد رہے کے پی سے آر ٹیسٹ اس سے پہلے تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی تھا۔
دبئی انٹرنیشل ائیر پورٹ پر آمد سے پہلے بھی کورونا کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا جبکہ دبئی پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
نئے وفاقی اعلامیہ کے مطابق آل مکتوم انٹر نیشنل ائیر پورٹ جو کہ دبئی کا دوسرا بڑا ائیرپورٹ ہے پر بھی ان 29 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا کی شرط لاگو کی گئی ہے۔
جن 29 ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ان میں.
افغانستان، برازیل، بنگلہ دیش، مصر، بھارت ،انڈونیشیا، ایران ،عراق ،کازکستان، کرغزستان ،لبنان ،نائجیریا ،پاکستان ،فلپنس، رشیا،ثربیہ، صومالیہ، جنوبی افریقہ ،سری لنکا ،سوڈان، تاجکستان ،ازبکستان اور امریکہ کی کچھ ریاستیں شامل ہیں ۔ ان ممالک میں ترکی بھی شامل ہے جہاں سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایمریٹس ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی ضروری ہے جو پرواز سے کم ازکم 96 گھنٹے پہلے کروانا ہوگا ۔ تاہم وہ بچے جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں انکے لئے کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ تاہم دبئی آنے والی تمام ائیر لائنز کے لئے ضروری ہے کہ انکے تمام مسافروں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی ہونا چاہئے ورنہ دبئی پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔
ایمریٹس ائیر لائن کے علاوہ اتحاد ائیر ویز نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ 25 جولائی سے ابو ظہبی آنے والے تمام مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ کورونا ٹیسٹ کا منفی سرٹیفیکٹ پرواز سے پہلے حاصل کریں۔