
کراچی (گلف انسائڈ اردو) پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آ سکا جس کے بعد عید الاضحی یکم اگست 2020 کو ہفتہ کے روز منائی جاۓگی۔
منگل کو کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ذی الحجہ 1441 ہجری کا چند دیکھنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا.
منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنے اعلان میں کہا کہ چاند نظرآنے کے کوئی شواہد نہیں ملے لحاظہ یکم ذوالحجہ 23 جولائی کو ہوگا جب کہ عید الاضحی 10 ذوالحجہ یکم اگست 2020 کو منائی جاۓگی۔
دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ حج سے متعلقہ عبادت ، جو اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے ، اسی دن مکمل ہوتی ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں بھی ذوالحج اور عید الاضحی کی تاریخوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس سے قبل ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ذوالحجہ کا چاند پیدا ہوچکا ہے اور یہ کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں نظر آئے گا۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر بادل ہوں تو رویت ایپلی کیشن انسٹال کریں اور چاند کا صحیح مقام دیکھلیں۔
ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے. آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا، ہاں اگر بادل ہیں Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں بالکل صحیح مقام دیکھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2020
گذشتہ روز سعودی عرب نے بھی اعلان کیا تھا کہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ذی الحجہ کے 30 دن پورے ہوں گے اور ذی الحجہ کا مہینہ بدھ ، 22 جولائی کو شروع ہوگا۔
سعودی عرب کے اعلان کے مطابق ، عازمین 30 جولائی کو وقوف عرفات ادا کریں گے ، جبکہ عیدالاضحی 31 جولائی کو ہوگی۔