
مسقط (گلف انسائڈ اردو) سلطنت عمان نے 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان کرفیو اور سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق ، وزارت صحت نے کہا ہے کہ "مذکورہ مدت کے دوران تمام شہروں کے داخلی ور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔”
شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک تمام شہروں میں کرفیو نافذ ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری اور عوامی مراکز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ عمان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 1458 نئے کورونا کیسز جبکہ 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
عمانی وزارت صحت کے مطابق ، ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 69،887 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 337 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت مسقط ظفار، دقم سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا ، لیکن بعد میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خلیجی ریاستوں کی طرح عمان نے بھی اپنی زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔