
شارجہمتحدہ عرب امارات
شارجہ میں ایک 14 سالہ بھارتی لڑکی کی پراسرار موت
والدین بیٹی کی موت سے بے خبر سوتے رہے پولیس نے جگایا تو معلوم ہوا
شارجہ (گلف انسائڈ اردو) شارجہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں 14 سالہ بھارتی لڑکی کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی جب کے پولیس کو اس کی لاش عمارت کے نیچے ملی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو اطلاع ملی کہ شارجہ کے علاقے ال تاوون میں واقع تین منزلہ عمارت سے ایک لڑکی رات 2:35 بجے گر کر جاں بحق ہوئی ہے۔
جس کے بعد شارجہ پولیس نے تفتیش شروع کا آغاز کردیا اور پتا لگانے کی کو شش کی کہ یہ خودکشی تھی یا موت کی وجہ کوئی اور تھی ۔ شارجہ میں واقع چرچ نے بتایا کہ و لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی جو عجمان کے ایک اسکول میں پڑھتی تھی۔
چرچ کے مطابق لڑکی دوجڑوا بہنوں میں سے ایک تھی جبکہ وہ معمول کے مطابق اپنے کمرے میں سونے گئی اور والدین کے مطابق ہم نے ایسی کوئی بات محسوس نہیں کی کہ انکی بیٹی کو کوئی پریشانی لاحق ہو۔