
ویزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی
جن افراد کے ویزے 1 مارچ کے بعد ختم ہوئے ہیں اگر 10 اگست تک ملک چھوڑ کر نہیں گئے تو جرمانہ11 جولائی سے دینا ہوگا
دبئی (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات میں مقیم ویزٹ ویزے پر آئے افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔ 1 مارچ کے بعد جن افراد کے ویزے ختم ہوئے ہیں اور اگر وہ 10 اگست تک متحدہ عرب امارات سے واپس نہیں گئے تو ان پر جرمانے کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
اگر ویزہ 1 مارچ کے بعد ختم ہوا ہے تو ائیر پورٹ پر انتظامی اور آوٹ پاس کی فیس جو کہ 400 درہم ہے وہ ادا کرنی ہوگی ۔ اگر 10 اگست سے پہلے کا ٹکٹ بک کروایا ہے تو اپنی ائیر لائن سے ہدایت لیں، ائیر پورٹ پہچے اور جو ضروری تدابیر بتائی جاتی ہیں ان پر عمل کرے ۔
اگر 10 اگست سے پہلے متحدہ عرب امارات سے نہیں جاتے تو آپ پر 11 جولائی سے جرمانے کا اطلاق ہوگا جو کہ پہلے دن کا 300 درہم جبکہ 100 درہم ہر بقایہ دن کے لئے وصول کیا جائے گا۔
اگر ویزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کا ویزہ 1 مارچ سے پہلے ختم ہوا ہے تو انکے لئے ضروری ہے کہ جانے سے ٤٨ گھنٹے پہلے دبئی ائیر پورٹ ٹرمینل 2 میں ڈیپوٹیشن سنٹر سے رابطہ کرلیں اور وہاں 400 درہم کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی جوکے انتظامی اور وٹ پاس کے لئے وصول کی جاۓگی اس فیس میں کوئی جرمانہ شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیپورٹیشن سنٹر میں آپکی آنکھوں کی سکیننگ اور فنگر پرینٹس بھی لئے جاینگے ۔
جن افراد کے ویزے 1 مارچ سے پہلے ختم ہوئے ہو اوراب تک متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور 10 اگست سے پہلے ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تو ان پر جرمانے کا اطلاق اسی دن سے ہوگا جس دن انکا ویزہ ختم ہوا ہے۔
اگر ویزہ جنوری میں ختم ہوا ہے تو جرمانہ بھی جنوری سےہی دینا ہوگا لہذا جرمانے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کریں اور ١٠ اگست سے پہلے ملک سے چلے جائیں ۔