Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

نماز عید الاضحی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا اہم اعلان

ابو ظہبی (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات کی حکومت کا عید الاضحی کی نماز کے حوالے سے اہم اعلان، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید الاضحی کی نماز گھر میں ادا کریں۔

اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ پیر ، 3 اگست سے متحدہ عرب امارات کی مساجد 50 فیصد گنجائش پر نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینگے۔ نمازیوں کو ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

یکم جولائی کو مساجد کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد سے 30 فیصد نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی جارہی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر موجود رہنما اصولوں کی تفصیل دیتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے رہائشیوں کو خاندانی اجتماعات اور ملاقاتوں سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا ، "تعطیلات کے دوران بات چیت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور ٹیلی کام کا استعمال کریں۔ عہدیدار نے رہائشیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ رشتہ داروں میں تحائف یا نقد تقسیم نہ کریں اور آن لائن ذرائع استعمال کریں۔

مساجد میں نمازیوں کو ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے۔ نماز مغرب کے علاوہ تمام نمازیں 10 منٹ تک محدود رہیں گی ، جو 3 اگست تک پانچ منٹ کے لئے ہوگی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button