Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ترکیدنیا

خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی بھی نماز ادائیگی کیلئے آیا صوفیہ مسجد میں موجود

خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی تھے

استنبول (گلف انسائڈ اردو) آج ، 86 سال بعد ، جمعہ کی نماز آیا صوفیہ مسجد میں ادا کی گئی ، خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبد الحمید دوم کی پوتی نلحان عثمان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی نے بھی آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی تھے، جب کہ ان کی پوتی نلحان عثمان آج بھی ترکی میں رہائش پذیر ہیں۔ نلحان عثمان آج آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچیں اور اس دوران سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آج استنبول میں واقع آیا صوفیہ میں کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس کی تیاریاں سرکاری سطح پر کی گئیں۔

صدر رجب طیب اردگان نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد آیا صوفیا پہنچے جہاں کابینہ کے وزراء نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے۔ 86 سال بعد اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی گئی۔ آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔

مسجد کے اطراف میں بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔ کوئی بھی اس تاریخی موقع سے محروم نہیں ہونا چاہتا۔اور اس طرح آج 86 سال بعد آیا صوفیہ میں لوگ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو ترکی کی سب سے اعلی انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فانڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

 

 

 

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button