Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ترکیدنیا

استنبول کی آیا صوفیہ مسجد میں کئی برس بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

صدر رجب طیب اردوان بھی آیا صوفیہ مسجد میں موجود تھے۔

استنبول (گلف انسائڈ اردو) 86 سال بعد جمعہ کے روز استنبول کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی گئی ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی آیا صوفیہ مسجد میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد کئی عشروں میں پہلی بار استنبول میں موجود تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی اور سرکاری سطح پر اس کی تیاری کی گئی۔

صدر رجب طیب اردوان جمعہ کی نماز کے لئے آیا صوفیہ مسجد پہنچے جہاں کابینہ کے وزرا نے ان کا استقبال کیا۔ اس تاریخی مسجد میں 86 سال بعد نماز ادا کی گئی۔

سوفیا مسجد میں ہزاروں افراد جمعہ کی نماز کے لئے جمع ہوئے۔ ہزاروں افراد مسجد کے آس پاس بھی موجود تھے۔ کوئی بھی اس تاریخی موقع سے محروم نہیں رہنا چاہتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button