Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
دبئیمتحدہ عرب امارات

دبئی: گلوبل ویلیج فیسٹیول پارک اپنا پچیسواں سیزن اپنی پچیسویں سالگرہ پر شروع کرے گا

گلوبل ویلیج میں اس سال 70 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے

دبئی (گلف انسائڈ اردو) دبئی کے سب سے بڑے ثقافتی فیسٹیول پارک گلوبل ویلیج نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ  اس سال 25 اکتوبر کو اپنی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر فیسیٹول کا پچیسواں سیزن شروع کرنے جا رہا ہے۔

اس کثیر الثقافتی پارک کی انتظامیہ نے اس خبر کا اعلان ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے کیا۔ ویڈیو میں گلوبل ویلیج کو تفریح، شاپنگ اور فرصت کے اوقات گزارنے کے لیے ایک اہم مرکز دیکھایا گیا ہے۔

گلوبل ویلیج اپنا پچیسواں سیزن اپریل 2021 تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور اس پارک میں داخلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 15 درہم فی کس ہی مخسوس رہے گی۔ جو کہ تبدیل نہیں کی گئی۔

گلوبل ویلیج اس سال 70 لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہا ہے۔ اور اس پارک نے سرمایہ کاری کے لیے 2 ہزار مواقع بھی فراہم کیے ہیں، جس کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

یاد رہے کے دبئی میں واقع گلوبل ویلج کثیرالثقافتی مقام ہے جہاں پر 78 سے زائد مملاک  کی 3500 سے زائد شاپنگ کی دکانیں ہیں۔ اور 20 ہزار سے زیادہ تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

گلوبل ویلیج کورونا وبا کے باجود رہائشیوں اور سیاحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button