
متحدہ عرب امارات؛ بچوں کو کورونا ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنی کرار دیدیا گیا
متحدہ عرب امارات نے یہ پابندیاں مقامی شہریوں و مقیم غیرملکیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لگائی ہیں.
ابو ظہبی (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات کی حقومت نے اعلان کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچے، یا انتہائی معذور بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنی ہونگے.
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی حکومت نے بارہ سال سے کم عمر اور انتہائی معذور بچوں کو اس شرط سے استثنی کرار دے دیا ہے-
امارات واپس آّنے والے ہر مسافر کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کی تازہ رپورٹ پیش کری. یہ رپورٹ ٹیسٹ کی تاریخ سے 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے.جب کے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ رپورٹ ٹیسٹ کی تاریخ سے 72 گھنٹے پرانی نہ ہو لیکن اب اس کی میڈ بڑھادی گئی ہے.
متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ اور نیشنل ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ اماراتی ائرپورٹس پر آنے والے مقامی شہریوں،مقیم غیرملکیوں، سیاحوں اور ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا-
متحدہ عرب امارات نے یہ پابندی بھی لگا رکھی ہے کہ امارات آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کا یہ فیصلہ یکم اگست سے لاگو کردیا جائے گا-
اماراتی حکام نے توجہ دلائی ہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کے حوالے سے جو پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ تاحال برکرار رہیں گی- متحدہ عرب امارات نے یہ پابندیاں مقامی شہریوں و مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لگائی ہیں.