Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ابوظہبی میں ستمبر میں اسکول کھولنے کا فیصلہکر لیا گیا

ابو ظہبی (گلف انسائیڈ) ابو ظہبی میں اسکول کے طلباء 30 اگست سے واپس اسکول جاسکیں گے ، ابوظہبی محکمہ تعلیم و علم (ADEK) نے آج (21 جولائی) کو اعلان کیا۔

آج بھیجے گئے ایک بیان میں ، (اے ڈی ای کے) نے کہا کہ اس نے اسکولوں ، والدین کے نمائندوں ، اساتذہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ پچھلے چند مہینو میں وسیع پیمانے پر کام کیا ہے تاکہ اسکولوں میں واپسی سے متعلق ان پالیسیوں کو زیادہ سے زیادہ جامع بنایا جاۓ۔  چار اہم پالیسیاں تیار کی گئی ہیں: جیسا کہ محفوظ کاروائیاں ، تدریسی اور تعلیم ، عملہ اور طلبا کی فلاح و بہبود اور معاشرتی تعاون۔

حفاظتی اقدامات کے لحاظ سے ، اسکولوں کو سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنانے اور لوگوں کے مابین میل ملاپ کو کم سے کم کرنے کے لئے وقت اور جگہ کا بندوبست کرنا ہوگا۔ حفاظتی سامان اپنی جگہ پر ہونا چاہئے ، اس میں اسکرینز ، پارٹیشنز اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ حفظان صحت کے معیار کو بھی برقرار رکھنا ہوگا، اسکولوں میں باقاعدگی سے صفائی کرنی ہوگی.

اڈیک اسکولوں کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ طلبا کو متعدد معاملات میں معاونت ملے گی ، بشمول فیس میں چھوٹ ، ادائیگی کا التواء اور مدت فیس کے لئے ماہانہ قسطیں۔

 

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button