Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مزید 46،000 کورونا ٹیسٹ لئے گۓ

پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت کی تصدیق ہی ہے

ابوظہبی (گلف انسائڈ اردو) جمعہ کے دن متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 261 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. مریضوں کی کل تعداد 58،249 ہوگئی ہے.

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص اور انھیں ضروری علاج مہیا کرنے کی پالیسی کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوڈ 19 کے 46،000 سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔

وزارت کے مطابق ، نئے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور ان میں سے سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج مہیا کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے 387 مزید مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر ، شفا یاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 51،283 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت کی تصدیق ہی ہے۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 343 ہوگئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button