Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
دبئیمتحدہ عرب امارات

دبئی میں افغان باشندہ 80 ہزار درہم چوری کے الزام میں گرفتار

جیولری کمپنی میں کام کرنے والا مصری سائیکل پر رقم بینک سے کمپنی لاتے ہوئے راستے میں لوٹ لیا گیا

دبئی (گلف انسائڈ اردو) دبئی کے علاقہ نائف میں ایک جیولری کمپنی میں کام کرنے والے مصری ملازم کو راستے میں  لوٹ لیا گیا جس کی رپورٹ نائف پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ۔

جیولری کمپنی میں کام کرنے والا مصری ملازم بینک سے رقم نکلوا کر سائیکل پر دوکان لیجارہا تھا جس کے بیگ میں 5 لاکھ درہم جبکہ لفافے میں 80 ہزار درہم کی رقم موجود تھی۔ سائیکل پر سوار ملازم جب ایک گلی میں داخل ہوا تو سامنے سے مبینہ افغان ملزم نے اس پر حملہ کردیا۔

جس دوران مصری ملازم زخمی ہوگیا اور افغان شخص لفافہ چھین کر فرار ہوگیا ۔ جیولری کمپنی کے ملازم نے اسکا پیچھا کیا مگر وہ اس افغان شخص کو پکڑنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے  اپنی کمپنی کو اطلاح دی اور پھر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی جس سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ٹیکسی لے کر وہاں سے فرار اختیار کی۔ واقع کے دو ہفتے بعد ملزم القوذ کے علاقے میں واقع ایک بینک کے قریب سے پکڑا گیا۔

جیولری کمپنی کے ملازم جس سے رقم چھینی گئی تھی نے ملزم کو پہچان لیا مگر افغانی شخص نے اپنے اوپر لگاۓ گۓ الزام کو مسترد کردیا۔ پولیس نے عدالت میں افغان باشندے کو پیش کیا مگر اس نے وہاں بھی الزام کو مسترد کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button