ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی جعلی کورونا ٹیسٹ ظاہر کرنے کے والوں کے خلاف کارروائی

ابو ظہبی (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات میں حکام نے 102 افراد کو ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے کورونا ٹیسٹ کے جعلی نتائج پیش کرنے پر قانونی کارروائی کے لیے وفاقی حکام کے حوالے کر دیا ہے.

سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق قائم مقام ڈائریکٹر فیڈرل ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر پراسکیوشن صالم الزابی نے بتایا ہے کہ ملزمان، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، پولیس نے گرفتار کر کے  عدالتی کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے۔

الزابی نے مزید بتایا کہ کارروائی مختلف ریاستی اداروں کی جانب سے کورونا پر قابو پانے اور اس حوالے سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر تمام اماراتی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے عمل درآمد کروانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ابوظہبی نے حال ہی میں اپنے سفری قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا ہے جس کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی کسی بھی ریاست میں مقیم افراد کو ابھ ظہبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ابو ظہبی میں داخل ہونے کے لئے انھیں  پہلے ابوطبی میں اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

ابو ظہبی کے بارڈر چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکار ٹیسٹنگ سینٹرز سے میسج یا الحسن ایپ کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ابو ظہبی میں داخل ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔

الزابی نے مزید بتایا کہ ’ پبلک پراسکیوشن کا محکمہ تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر بشمول متعلقہ حکام کے احکامات پر یقینی طور عمل درآمد کریں تاکہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جاری کئے گۓ اقدامات اور احکامات کی پابندی نہیں کرتے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button