Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کا ڈرائیوروں کے لئے بڑا اعلان

پچھلے چھ ماہ کے دوران بائیس ہزار افراد کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ

ابوظہبی (گلف انسائڈ اردو) ابوظہبی پولیس نےپچھلے چھ ماہ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 22،000 افراد کو جرمانہ کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر ڈرائیور تھے جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنا تھا ، جبکہ کچھ گاڑیوں میں سوار دیگر افراد کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کیا گیا۔

تازہ ترین اطلاعت کے مطابق وفاقی ٹریفک قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد گاڑیوںمیں سوار افراد پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 400 درہم جرمانہ اور ساتھ ہی 4 بلیک پوائنٹس دے جاینگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جرمانے عائد کرنے کا مقصد یہ ہے کے ڈرائیور حضرت اپنی ور گاڑیوں میں سوار دوسرے افراد کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ لگانے کا پابند کیا جاۓ۔ سیٹ بیلٹ کسی بھی حادثے کی صورت میں زندگی کو بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ، سیٹ بیلٹ 40 سے 50 فیصد ڈرائیوروں کی جان بچانے میں مدد دیتا ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار 75 فیصد تک دوسری افراد یا مسافروں کی جان بچانے میں مدد ملتی ہے۔

بچوں کے لئے بھی یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی میں نہ بیٹھیں کیونکہ اس سے ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ سیٹ بیلٹ باندھنے  سے حادثات کی صورت میں جانی نقصانات کے امکانات میں 80٪ کمی واقع ہوتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button