Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ابو ظہبیمتحدہ عرب امارات

ابو ظہبی ماسک نا پہننے پر 3 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

ابو ظہبی میں پچھلے دنوں ایک شخص کی وجہ سے 40 افراد زیادہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے

ابو ظہبی (گلف انسائڈ اردو) ابوظہبی حکومت نے ماسک نہ پہننے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کو ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو انکو 3 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ ابوظہبی حکومت نے پولیس کو یہ اختیار دیا ہے کہ اگر کوئی ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو اسی وقت جرمانہ عائد کیا جائے۔

ماسک پہننا بھی ایسا ہو کہ ناک اور منہ دنوں اچھی طرح ڈھانپ لئے ہو ۔ ابوظہبی پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ کرونا وئرس سے بچاو کے بارے لوگوں میں آگاہی ضروری ہے تاکہ کویڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

پچھلے مہینے سے پولیس مسلسل لوگوں کو متنبہ کررہی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے جاری کردہ اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

اس حوالے سے ابو ظہبی پولیس نے احکامات جاری کئے ہے کہ پولیس کی ٹیمیں سائیکلوں اور گھوڑوں پر سوار ہونگی اس کے علاوہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی لوگوں کی نگرانی کرینگیں اور اگر کوئی بغیر ماسک کے پایا گیا تو اسکو جرمانہ کیا جائے گا۔

پولیس تفریحی مقامات ساحلوں اور شاپنگ سنٹروں میں بھی لوگوں کی نگرانی کے لئے تعینات کی جائے گی تاکہ انسداد کرونا مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں جون کے مہینے سے کرونا وائرس مکاو سپرے مہم اختتام پذیر ہوا ہے جس کے بعد لوگوں کو معاملات زندگی معمول پر لانے کے لئے قوانین میں نرمی لائی گئی تھی۔ابو ظہبی میں پچھلے دنوں ایک شخص کی

ابو ظہبی میں پچھلے دنوں ایک شخص کی وجہ سے 40 افراد سے زیادہ کو کرونا وائرس منتعقل ہوا جس کی بڑی وجہ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنا اور ماسک کے عدم استعمال کو قرار دیاگیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button