
ابو ظہبی میں 15 ہزار رضاکاروں نے کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا
رجسٹر ہونے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے لئے انہو نے یہ اقدام اٹھایا ہے
ابو ظہبی (گلف انسائڈ اردو) متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابو ظہبی اور العين میں 15 ہزار رضاکاروں نے کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا. رضاکاروں کے لئے بنائی گئی خاص ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا عمل مقامل کیا گیا۔
ابو ظہبی میڈیا کے مطابق کویڈ 19 ویکسین کے لئے رجسٹر ہونے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے لئے انہو نے یہ اقدام اٹھایا ہے اور انھیں فخر ہے کہ وہ اس وبائی صورتحال میں اپنی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
محکمہ صحت ابو ظہبی کے مطابق پہلے ہفتے میں 10 ہزار رضاکار کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے دستیاب تھے جبکہ دوسرے ہفتے میں رضاکاروں کی تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ۔
کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہے میں رضاکاروں کے لئے ضروری ہے کہ انکی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہو۔ رضاکار کی صحت اچھی ہو اور کسی وبائی بیماری کا شکار نہ ہوا ہو ۔ رضاکار کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار نہ ہوا ہو ۔
ابو ظہبی کی ٹیک فرم گروپ 42 (جی 42) اور چینی فارماسیوٹیکل سینوفرم کے مابین شراکت داری سے کوڈ 19 ویکسین کا کلینکل ٹرائل فیز 3 منعقد کیا جارہا ہے، یہ کلینیکل ٹرائل آپریشن عالمی ادارہ صحت میں درج ایک غیر فعال کورونا وائرس ویکسین کے لئے پہلا عالمی فیز 3 ٹرائل ہے۔
ابوظہبی میں ویکسین ٹرائل کا مقصد امارتی باشندوں کو کویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ابتدائی تجربہ کے بعد یہ ویکسین ابو ظہبی میں تیار کی جائے گی ۔