Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
برطانیادنیا

وزیراعظم کاملک میں ایک ماہ کے لاک ڈائون کااعلان

شہری کس صورت میں گھرسے باہر جاسکیں گے ،بڑی خبرآگئی

گلف انسائڈ (لندن) برطانوی وزیر اعظم نے جمعرات سے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔بورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جاسکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں 2 دسمبر

تک بند رہیں گی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اس اہم موقع پر میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا فیصلہ اقوام متحدہ  کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا ہے۔

آنے والے وقت میں آپ دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کاپنتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے اور یہ قوم دیکھے گی۔وزيراعظم عمران خان آج یکم نومبر بروز اتوار کو ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے، جہاں انہوں نے آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم صوبے کیلئے مراعات اور پیکیج کا اعلان الیکشن کے باعث ابھی نہیں کر سکتا۔

انہوںنے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کی خواہش تھی کہ میں یہ اعلان کروں۔ ہم نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی افواج اور انٹیلی جنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگر آج آئی ایس آئی اور پاکستان فوج نہ ہوتی تو ملک کا دفاع ممکن نہ تھا، مجھے آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کی سیلیکشن پر فخر ہے ، اگر یہ چور آج ان کے خلاف بول رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ ٹھیک ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔ پاکستان کیلئے مضبوط فوج کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے

کہا کہ آج میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ان چور ڈاکوؤں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا۔ جب ان کے خلاف فیصلے آتے ہیں تو یہ عدلیہ بری ہے اور حق میں فیصلہ آئے تو عدلیہ اچھی ہے۔ یہ لوگ فوج پر پریشر ڈال رہے ہیں تاکہ ان کے کیسز معاف کردیئے جائیں اور ہم ان کے دباؤ میں آجائیں، مگر میرے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا، جو ریاست کے ادارے ہیں، اب انہیں میں خود دیکھوں گا، جو اس ملک اور ریاست کے طاقت ور ادارے ہیں تاکہ قانون اور حق کی بالا دستی ہو۔واضح رہے کہ اپنے دودرے کے دوران عمران خان دنيا کے 2 بلند ترين مقامات نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارک بھی جائيں گے۔ یہ دونوں نیشنل پارکس ساڑھے 4 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ہیں۔

وزیراعظمہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان دورے کے دوران پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو حکام کی جانب سے درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔وہ گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم گلگت بلتستان آمد پر وزیراعظم عمران خان حکام کے ہمراہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیں گے۔واضح رہے کہ گلگت کا 73 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب جوٹیال میں آرمی ہیلی پیڈ پر منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دوران جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ عوام کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی شو اور پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button