
متحدہ عرب امارات: کیا آپ کی کمپنی آپ کو سالانہ چھٹی کے دوران سفر سے روک سکتی ہے؟
آپ کی کمپبی آپ کو سالانہ چھٹی کے دوران متحدہ عرب امارات میں نہیں روک سکتی
میں یو اے ای میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہوں اور دو ہفتے کی سالانہ چھٹی پر فرانس اپنے والدین سے ملنے جانا چاہتا ہوں۔ کیا میری کمپنی مجھے زبردستی سفر کرنے سے روک سکتی ہے؟
جواب:
ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ جس کمپنی میں کام کرتے ہیں وہ متحدہ عرب امارات میں ہی رجسٹر ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کی ملازمت کے قانونی معاملات 1980 کے وفاقی قانون نمبر 8 دائرا کار میں آتے ہیں۔ اس لیے آپ کی کمپبی آپ کو سالانہ چھٹی کے دوران متحدہ عرب امارات میں نہیں روک سکتی۔ اس لیے سالانہ چھٹی پر ملک سے باہر جانا آپ کی اپنی صوابدید پر منحصر ہے۔
اگر آپ کا پاسپورٹ آپ کی کمپنی کے پاس ہے اور وہ آپ کو سفر پر جانے کے لیے پاسپورٹ دینے سے انکار کرتی ہے تو آپ اس کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
اور اگر آپ کا پاسپورٹ آپ کے پاس ہے اور سفر پر جاسکتے ہیں اور واپس آنے پر اگر کمپنی آپ کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو آپ ہیومن ریسورس کی وزارت کے پاس شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
تاہم یو اے ای واپس آنے پر آپ کو (حالیہ دنوں) میں حکام کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔