
متحدہ عرب امارات: مریخ کے لیے مشن کامیابی سے لانچ، خلا سے پہلا سگنل زمین پر بھیج دیا
ہوپ پروب نامی مریخ مشن سوموار کی صبح 1 بج کے کر 58 منٹ پر جاپان سے لانچ کیا گیا
گلف انسائڈ اردو: متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد سپیس سنٹر نے اعلان کیا کہ دبئی کے اخوانیج کے علاقے میں قائم گراونڈ کنڑول سنٹر کو مریخ کے لیے بھیجے گئے مشن نے خلا سے پہلا سگنل بھیجا ہے۔ امید کی کھوج (Hope Probe) نامی مشن سے پہلا سگنل سوموار کی صبح 3 بج کر 10 منٹ پر وصول ہوا۔
مشن کو 1 بج کر 58 منٹ پر جاپان میں واقع تنگیشیما سپیس سنٹر سے خلا میں چھوڑا گیا، جس کے بعد 2 بج کر 55 منٹ پر شٹل راکٹ سے علیحدہ ہوئی، 3 بجے شٹل کے سولر پینل کھول دیے گئے اور انہیں سورج کی جانب کر دیا گیا۔ 3 بج کر 10 منٹ پر دبئی میں واقع گراؤنڈ اسٹیشن کو پہلا سگنل موصول ہوا۔ جس پتا چلا کہ مشن کامیابی سے خلا کے مدار میں پہنچ چکا ہے۔
Good luck, @HopeMarsMission as you begin your journey to the Red Planet! 🚀 We can’t wait to see you out there, and are proud to carry communications for your mission via the Deep Space Network: https://t.co/Wd52CQMs6q pic.twitter.com/MA6DTtfBXb
— NASA JPL (@NASAJPL) July 19, 2020
تاہم اس وقت گراؤنڈ اسٹیشن مشن کے تمام تر فنکشنز کو مانیٹر کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ مشن متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کا نتیجہ ہے۔ جو ناممکنات کو ممکنات میں بدلنے کاعزم رکھتا ہے۔
Hope probe کو مریخ تک پہنچے کے لیے 493 ملین کلومیٹر کا سفر 7 ماہ میں طے کر ے گا، یعنی یہ مشن اگلے سال فروری میں مریخ پر پہچنے گا۔ یہ ایسا وقت ہوگا جب یو اے ای اپنی قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہوگا۔